خیبرپختون خواہ

یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان نوجوانوں کے لیے ایک فعال اور بااختیار پلیٹ فارم ہے

یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان نوجوانوں کے لیے ایک فعال اور بااختیار پلیٹ فارم ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان ایک ایسا قومی پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کی قیادت، تربیت، اور فکری نشوونما کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس تنظیم کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ایک ایسی راہ پر گامزن کرنا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کریں۔حال ہی میں یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کی نئی کابینہ کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نئی کابینہ درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے:

1. جنید سحر آفریدی – صدر/سی ای او

2. نصر اللہ آفریدی – نائب صدر

3. دانیال مہمند – سینئر نائب صدر

4. منیب زاہد – جنرل سیکریٹری

5. ماہین عطا – ڈپٹی جنرل سیکریٹری

6. حسن مختار – فنانس ڈائریکٹر

7. صومیہ خلیل – پروگرام ڈائریکٹر

8. سپوگمی مسعود – کلچر سیکریٹری

9. عاطف خان – انفارمیشن سیکریٹری

10. ایڈووکیٹ ملیحہ یاسین – قانونی مشیر

11. امجد علی – میڈیا انچارج

12. محمد فہاد – ترجمان

صدر جنید سحر آفریدی کے مطابق، یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مشن رکھتی ہے بلکہ انہیں ایک ایسے ماحول میں ترقی کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کی یہ نئی کابینہ نوجوانوں کے لیے ایک امید، عزم اور عملی قیادت کی علامت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You