اہم خبریںپاکستان

یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں : مشعال ملک

کشمیری حریت پسند رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں ہے۔

اسلام آباد میں مشعال ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ دن ہو گئے ، یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چل رہی ہے، انہیں جیل میں ادویات تک نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، ہم اپنی طرف سے خط بھی جاری کر چکے ہیں، کشمیری رہنماؤں کو قتل کیا جا رہا ہے، رضیہ سلطانہ نے بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط دیا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہم یہاں یو این آفس روزانہ آتے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم کے حوالے سے یادداشت جمع کرواتے ہیں، یو این آفس میں جو روایہ اختیار کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر مرنے کی حالت میں ہیں، ابھی تک ان پر ظلم ہو رہا ہے، ہمارے بھی حقوق ہیں، کشمیریوں کے الگ سے رولز بنائے گئے ہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمزور نہیں، کشمریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے میں بھارت میں ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You