صحت

*ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا صلاح الدین کالونی بہالپور میں کامیاب فری میڈیکل کیمپ

*ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا صلاح الدین کالونی بہالپور میں کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDA پاکستان*

*بہاولپور:* ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان HDA Pakistan کے زیر اہتمام آج صلاح الدین کالونی، گلی نمبر 10، سلار سینٹر کے اوپر بہاولپور میں ایک روزہ فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں سینئر ہومیوپیتھک معالجین ڈاکٹر جاوید ناصر ایگزیکٹو ممبر HDA پاکستان، ڈاکٹر منور راؤف، سینئر نائب صدر HDA Pakistan، اور ڈاکٹر راؤ عدنان نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا۔ نوجوان ڈاکٹرز اور طلبہ میں ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر مصطفیٰ اور ڈاکٹر ساجد نے بھی فعال کردار ادا کیا۔ کیمپ میں 50 سے زائد مستحق مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ شرکاء کو بلا معاوضہ ہومیوپیتھک ادویات فراہم کی گئیں جبکہ دائمی اور پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو تفصیلی مشاورت اور لائف سٹائل گائیڈنس بھی فراہم کی گئی۔

*ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان* نے اس موقع پر کہا:
> "ہمارا مقصد صرف علاج نہیں، بلکہ ہر گلی محلے تک سستی اور معیاری ہومیوپیتھک سہولت پہنچانا ہے۔ انشاءاللہ HDA Pakistan آئندہ مہینوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد مستفید ہو سکیں۔”

*ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDA پاکستان* نے کہا:
> "یہ کیمپس نوجوان ڈاکٹرز اور طلبہ کے لیے عملی تربیت کا بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ سینئر معالجین کی نگرانی میں طلبہ کو حقیقی مریضوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، جو ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔”

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You