اہم خبریںپاکستان

ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے: احمد اویس

رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ ہم کل نہ رہیں لیکن ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی لائن آف فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئےاحمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہ ہو رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت بل لے آئی، تمام سیاسی بڑے کیس لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے،چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھلے گئے، حکومتی اراکین آئینی ترمیم قوم کیلئے لا رہے ہیں مگر قوم کو بتا نہیں رہے ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے، سانپ اس لیے حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہتی ہے عوام کی مشکلات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں، مگر عوام کو معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You