کالم/مضامین

"ہم بچے عیسیٰ نگری کے”— عالمی یوم اطفال کی آمد پر کاشف صدیقی کا کچی بستی کے بچوں کے لیے نظم کا تحفہ

ہم بچے عیسیٰ نگری کے

ہم پھول ہیں ست رنگی سے

ہم جھلمل ستارے

ہم راج دلارے

ہم سیپ کے موتی، پیارے پیارے

ساحل کی ٹھنڈی ہوائیں ہم

خوشبوؤں سے مہکی فضائیں ہم

مورنی کے ہم پنکھ جیسے

اڑتی ہوئی پتنگ جیسے

مٹی سے گھروندے بنائے ہیں ہم نے

خوابِ مستقبل کے سجائے ہیں ہم نے

ہم بارش کی بوندیں، سردیوں کی دھوپ ہیں

ہم بچے عیسیٰ نگری کے

بہت ہی خوب ہیں

(کاشف شمیم صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You