اہم خبریںپاکستان

ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح، رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13، استور منفی 12، گوپس منفی 11، سکردو منفی 10، کالام منفی 8، ہنزہ منفی7، بگروٹ ، گلگت منفی 6، دیر، پاراچنار، قلات اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You