صحت

ہر عمر کے بچوں کے لیے علاج کا انحصار بیماری کی نوعیت پر ہوتا ہے۔ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ

ہر عمر کے بچوں کے لیے علاج کا انحصار بیماری کی نوعیت پر ہوتا ہے۔ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ
بچوں کی بہتر صحت اور نشوونما کے لیے متوازن غذا (جیسے دودھ، انڈے، اور تازہ پھل) بہت ضروری ہے۔
شیرخوار بچے
(پیدائش سے 1 سال تک)
چھاتی میں خرخراہٹ:
اگر بچے کی چھاتی سے آوازیں آئیں یا نزلہ زکام ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے اسٹیم دیں اور انہیں گرم رکھیں.
پیٹ خراب یا موشن:
اگر بچے کو الٹی یا موشن ہوں تو پانی کی کمی سے بچانے کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق او آر ایس کا استعمال کروائیں۔
پانی کی پابندی:
طبی ماہرین اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کو اضافی پانی پلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
نوخیز اور اسکول جانے والے بچے (1 سے 10 سال)
پیٹ میں درد:
پیٹ میں درد کی شکایت عام ہوتی ہے۔ بچوں کو بازاری کھانوں، جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے دور رکھیں۔
ضد کرنا:
اگر بچہ ہر بات پر ضد کرتا ہے یا کھاتا پیتا نہیں ہے، تو اسے حکم دینے کے بجائے مختلف آپشنز دے کر پیار سے سمجھائیں
دیر سے بولنا:
اگر بچہ 3 سال کی عمر تک بولنا نہیں سیکھ سکا تو اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں آٹزم یا طبی مسائل شامل ہیں۔
کسی بھی قسم کی شدید بیماری، مسلسل بخار یا پیچیدہ طبی حالت میں مستند ماہرِ اطفال سے تفصیلی مشاورت کریں
شیرخوار بچوں (1 سال تک) کے مسائل کے لیے گھریلو ٹوٹکوں سے گریز کریں اور فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ
سہ پہر 4 سے 7 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک
0544 633585
نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں
بچے صحت مند
تو
مستقبل محفوظ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You