ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری

ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں متحرک "نینو گینگ” کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، نقدی برآمد،
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نینو گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،
ملزمان خالی گھروں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملنے پر گھروں میں داخل ہو کر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے 55 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی،
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاجائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



