خیبرپختون خواہ

ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات، معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی سے وضاحت طلب

ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات، معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی سے وضاحت طلب۔

شفیع اللہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی شفیع اللہ جان کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شفیع اللہ جان کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے الزام لگایا تھا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے، فارم 45 کو اپلوڈ نہیں کیا گیا، کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا، کوئی شواہد نہیں ملے۔شفیع اللہ جان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You