اہم خبریںپاکستان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات۔

ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد کی اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد سہیل اور چودھری اورنگزیب کی قیادت میں ملاقات۔ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں چودھری اورنگزیب ڈاکٹرسہیل، ٹائیگوسلوا فیلکائو (Tiago silva Falcao،سیونی ڈلائیویرا(Sueny Dliveira)، جوز پاولو ماروز(Jose Paul Maroues) ،مانول اینٹونیوساوسا شامل تھے اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You