اہم خبریںپاکستان

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف

گندم تحریک انصاف کے دور میں پہلے درآمد اور بعد میں برآمد کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گندم تحریک انصاف کے دور میں پہلے درآمد اور  بعد میں برآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے؟کسی کو نہیں معلوم۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ہےکہ اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو اپوزیشن لیڈر کو  بولنےکی اجازت نہیں ہوتی تھی، اسد قیصر میرے لیے قابل احترام ہیں۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرانا ریکارڈ نکالنےکا چیلنج دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بطور  اپوزیشن لیڈر کئی کئی گھنٹے تقریر کرتے تھے، ہمارے دور  میں تو تقریریں لائیو چلتی تھیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب یہاں پر سنسر شپ ہے جو شرم کا مقام ہے، سرکاری ٹی وی سے ہماری تقریر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You