اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں فری لانسنگ ہب کا قیام

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان، غذر کے عوام کیلئے ایک نایاب تحفہ پیش کیا گیا، ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوپس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا۔

سکول کے پرنسپل عمر جان نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین فری لانسنگ ہب بنایا گیا، گوپس میں پہلی بار ایک ایسا فری لانسنگ ہب قائم ہوا ہے، جہاں بچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔

پرنسپل نے کہا کہ ایسے فری لانسنگ ہب وقت کی اہم ضرورت ہیں، اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے، سکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، ہم پاک فوج اور ایس سی او کے شکر گزار ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You