اہم خبریںپاکستان

گرفتاری کا ڈر یا اختلافات؟ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس پشاور میں طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماؤں کا اہم اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماء شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں موجود ہوں گی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقد ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس آج ضرور ہو گا، پنجاب میں اجلاس کرنے میں مشکلات تھیں اس لیے اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You