گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عدیل کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ شیرو چک علاقہ تھانہ ٹانڈہ

گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد عدیل کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ شیرو چک علاقہ تھانہ ٹانڈہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا



تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کانسٹیبل محمد عدیل نے 17مئی2017کو لالہ موسیٰ میں سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں شیروچک تھانہ ٹانڈہ میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا



