گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں چرس 1240گرام

*گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں چرس 1240گرام،شراب 5 لیٹر 3 عدد پسٹل 30بور برآمد۔5 ملزمان گرفتار۔*



تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی ضیغم عباس ہاشمیSi نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم زاہد اقبال ولد محمد عارف ساکن چک ظاہر ضلع منڈی بہاولدین کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد کرلی،2 ملزم یسین ولد محمد عارف ساکن پاہڑیانوالی سے پسٹل30بور،جبکہ 3 ملزم محمد شہباز ولد محمد مشتاق ساکن پاہڑیانوالی سے پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز¡¡ طاہر زمان Si نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم زین علی ولد زولفقار ساکن ساروکی سے شراب 5لیٹر جبکہ ملزم نثار احمد ولد عبدالطیف ساکن سرائے عالمگیر سے ناجائزاسلحہ پسٹل30بور برآمد کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیےگئے



