جہلم

پروموشن حاصل کرنے والے مرد اور خواتین اساتذہ کو دلی مبارک باد : پی۔ای۔اے جہلم

*پروموشن حاصل کرنے والے مرد اور خواتین اساتذہ کو دلی مبارک باد : پی۔ای۔اے جہلم*

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ محمد رفیع راجپوت نے جامع سکول جہلم میں منعقدہ اساتذہ کی پروموشن آرڈرز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے EST سے SST اور PST سے EST کے عہدوں پر ترقی پانے والے تمام مرد و خواتین اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ترقی دراصل ان کی محنت، قابلیت اور تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے، جس سے نہ صرف اساتذہ کے حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ تعلیمی نظام بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔ محمد رفیع راجپوت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم، بالخصوص CEO ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور متعلقہ افسران کو اس تمام عمل کو شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمۂ تعلیم آئندہ بھی میرٹ، شفافیت اور اساتذہ کی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You