اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 1280گرام چرس،5لیٹر دیسی شراب،220عدد

گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 1280گرام چرس،5لیٹر دیسی شراب،220عدد پتنگیں و سامان آتش بازی برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس ولد منظور حسین سکنہ نور پورپڈھے سے سامان آتش بازی 60عدد پٹاخہ ڈبی برآمد کرکے گرفتا رکرلیا۔ جبکہ ملزمان محمد افضل ولد محمد ارشد، عمران الیاس ولد محمد الیاس سکنائے انجم کالونی سے 110عدد پتنگیں اور رقم وٹک 3ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے ملزم عمران علی ولد نذیر احمد سکنہ لالہ موسیٰ سے 1280گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ انڈسٹریل اسٹیٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم قمر عباس ولد عاشق حسین سکنہ شاہ سرمست سے 5لیٹردیسی شراب برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قدیر احمد ولد مرزا ضمیر احمد سکنہ کھدریالہ سے 100عدد پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You