گجرات

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،خود کو پاک فوج کا افسر ظاہر کرکے شہری سے 12 لاکھ روپے ہتھیانے

*گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،خود کو پاک فوج کا افسر ظاہر کرکے شہری سے 12 لاکھ روپے ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار!*

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم محسن انصار بھٹی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے خود کو پاک فوج کا افسر ظاہر کرتے ہوئے درخواست گزار کے بیٹے کو ملٹری کالج جہلم میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دیا۔ اعتماد حاصل کرنے کے لیے ملزم نے جعلی فوجی وردی میں تصاویر بھی بھیجیں اور اس بہانے متاثرہ شہری سے 12 لاکھ روپے وصول کر لیے۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی جلالپور جٹاں میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دھوکہ دہی، آن لائن فراڈ اور جعلی شناخت کے ذریعے لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ ملازمت، داخلے یا دیگر معاملات میں کسی بھی غیر مصدقہ شخص کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You