گجرات
گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،ملزم گرفتار،ایک کلو سےزائد چرس برآمد

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،ملزم گرفتار،ایک کلو سےزائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مہر اختشام عارف Si نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم علی حسن ولد منظور حسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی



