
گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 1کلو سے زائد ہیروئن، 1کلو سے زائد چرس،10لیٹر شراب، پسٹل 30بور اور سینکڑوں روند برآمد

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بشارت حسین نے ASIمحمد وقاص اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اعجاز کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1220چرس گرام برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان ارشدکو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے جدید اسلحہ 223بور رائفل میں استعمال ہونے سینکڑوں روند اور میگزین برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرانسپکٹرشیراز حیدرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں ملزم جواد سے 10لیٹر شراب برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم شبیر حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم پرویز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا



