اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3ملزمان گرفتار،1کلوسے زائدچرس

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3ملزمان گرفتار،1کلوسے زائدچرس،2عددپسٹل 30 بور اور وٹک برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عمران شاہ ولد اعجاز شاہ سکنہ معین الدین پور 2۔فیضان ولد دلدار سکنہ بولانی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے1 کلو سے زائد چرس،2عدد پسٹل30بوراور وٹک برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار عدنان ولد عبدالمعروف سکنہ شمش آباد سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان گجرات پولیس

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You