گجرات پولیس کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 1عد د رائفل کلاشنکوف، 4عدد پسٹل 30بور، 5لیٹر شراب اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SIفہد الرحمن اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے دو ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد سلیم ولد عنائیت سکنہ قصبہ سے پسٹل30بور، 2۔ عمران اقبال ولد ولائیت سکنہ قصبہ کریالی سے 1عد د رائفل کلاشنکوف اور 1عدد پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف ولد عباس سکنہ علی چک کھاریاں سے 1عدد پسٹل30بور، ملزم مدثر نور ولد نور حسین سکنہ علی چک سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے ملزم محمود شہزاد ولد محمد یونس سکنہ خوجیانوالی سے 560گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں SIشفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم جلیل ولد لطیف سکنہ ڈھوڈا شریف سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔



