گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فروشوں اور ناجاٸز اسلحہ برداروں کےخلاف کارواٸیاں جاری.
ایک کلو گرام سے زاٸدچرس,15لیٹرشراب,اور2عددپسٹل 30بوراور کارتوس برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد ریحان Asi کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ ملزم دلدار حسین ساکن چک سروانی کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ دوسری کارواٸی کے دوران ملزم محمدعثمان ولدمحمد رفیق ساکن سکھ چیناں کو گرفتار کر کے ناجاٸزاسلحہ پسٹل30 بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے اپنی پولیس ٹیم ضیغم عباس AsiاورمحمدآصفAsi کے ہمراہ مختلف کارواٸیوں کےدوران تین ملزمان کوگرفتارکرکے چرس 1200گرام ,شراب 5لیٹر اور ناجاٸز اسلحہ پسٹل30بور اور10عدد کارتوس برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم خاں ساکن دیونہ منڈی سمیت سیف الرحمن ساکن جوڑا جلالپور اور بلال ولد ابراہیم ساکن گجرانوالہ شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔



