گجرات پولیس صدر سرکل کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 8 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 244 بور ، لاکھوں روپے مالیت کی 1100 گرام ہیروئن، 20 لیٹر شراب، 4 عدد پسٹل 30بور برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی
ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر توقیر الحسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عارف کو گرفتار کرکے قبضہ سےپسٹل 30 بور برآمدکر لیا
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 1۔شمریز منور 2۔حسن طارق کو گرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور اور 10لیٹر شراب برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاصم کو گرفتار کرکے قبضے سے رائفل 244 بور برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II سب انسپکٹر راحیل عارف نے اپنی پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو ناجائز اسلحہ برداروں 1.اویس رضا 2. حمزہ اسلم کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے
ایس ایچ او تھانہ منگووال انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی ہولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 1.علی حسن 2. شہزاد حسن کو گرفتار کرلیا جن کےقبضہ سے 1100 گرام ہیروئن اور 10لیٹر شراب برآمد کر لی
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موئثر کاروائیاں جاری رکھیں گے
ترجمان گجرات پولیس



