گجرات

گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،4ملزمان

گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،4ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 2680گرام چرس اور1060گرام ہیروئن برآمد۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں تنویر حسین سے1060گرام ہیروئن،کامران اصغرسے1260گرام چرس برآمدکی۔اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ بولانی مبشر نواز سب انسپکٹرنےبھی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس سے1160گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیراز حیدر نے بھی کارروائی کے دوران جلیل احمد کو گرفتارکر کے260گرام چرس برآمدکی۔پولیس نےگرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You