گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی بلال عرف بلو گینگ گرفتار کرلیا

*گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی بلال عرف بلو گینگ گرفتار کرلیا۔*
*مال مسروقہ طلائی زیورات،لوڈر رکشہ،ٹوکہ مشین،مالیتی ساڑھے 12لاکھ روپے اور نقدی رقم 22ہزار500روپے برآمد کرلی*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں چوروں ڈکیتوں کےخلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر حسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اور جانفشانی سے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی بلال عرف بلو گینگ کو گرفتارکرلیا۔جن سے پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چوری کیا گیا مال مسروقہ طلائی زیورات،لوڈر رکشہ،ٹوکہ مشین،مالیتی ساڑھے 12لاکھ روپے اور نقدی رقم 22ہزار500روپے برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1بلال احمد عرف بلو ولد مراد احمد 2 محمد اختر ولد محمد اکرم سکنائے دھارووال شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے



