گجرات

گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا

گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے بیوی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف ولد محمد عارف قوم گجر سکنہ سردار پورہ کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد یاسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی ہمشیرہ مسماۃ ثانیہ بی بی زوجہ محمد آصف سے ملزم آئے روز تشدد کرتا تھا۔ مورخہ 08 فروری 2025 کو ملزم نے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مقتولہ کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا اور بعد ازاں سول ہسپتال لالہ موسیٰ میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، جہاں ثانیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 78/25 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود، سب انسپکٹر شبیر حسین چیمہ اور دیگر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور گھریلو ناچاقی کی بنا پر اس نے پہلی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف قتل، اقدام قتل سمیت مختلف نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You