
گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کا جواریوں کے خلاف ایکشن 2ملزمان گرفتار!
جواء پر لگی رقم22300 روپے اور تاش پتے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر سرفراز یوسف نے محمد اقبال SI اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرکے 2 جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1خلیل الرحمن,2 سہیل احمد سکنائے محلہ عمران پورہ شامل ہیں۔ اور جواء پر لگی ہوئی رقم 22300 روپے تاش کے پتے برآمدکر لیے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے



