گجرات

گجرات میں “دوسری نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025” کا انعقاد پولیس ملازمین

گجرات میں “دوسری نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025” کا انعقاد
پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے نئے ویلفیئر پروگرامز متعارف

گجرات: نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام “دوسری نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025” گجرات چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے وسیع پیمانے پر نئے ویلفیئر پروگرامز متعارف کروانا اور دیگر اصلاحات پر غور کرنا تھا۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن/ہاؤسنگ سید علی محسن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نیشنل پولیس فاؤنڈیشن عبدالقیوم گوندل نے خصوصی شرکت کی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالقیوم گوندل نے کانفرنس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
کانفرنس میں مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں پولیس ملازمین کے لیے فلاحی اسکیموں، تعلیمی سہولیات، رہائشی منصوبوں اور جدید تربیتی پروگرامز سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ شہریوں اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید علی محسن نے کہا کہ “نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پولیس فورس کے ہر فرد کی فلاح کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد بہتر سہولیات، شفاف نظام اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔”
جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالقیوم گوندل نے کہا کہ “یہ کانفرنس پولیس فورس کے لیے ویژن، ترقی اور ویلفیئر کے نئے دور کا آغاز ہے، جس سے ہر سطح پر مثبت تبدیلی آئے گی۔”
ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
گجرات پولیس کی جانب سے شہریوں کے تعاون اور پولیس افسران کی بھرپور شرکت کو پولیس اور عوامی تعلقات میں مثبت قدم قرار دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You