گجرات

گجرات:-تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن

*گجرات:-تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن*

*لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو گرام آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد،3 ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ احسان اللہ Si اور دیگر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کےدوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم عمران ولد محمد صادق ساکن محلہ سردار پورہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں ملزم محبت ولد عباس شاہ ساکن قاضیاں امام شاہ کے قبضہ سے شراب10لیٹر اور ملزم منیب ولد عبدالرشید ساکن پکی گلی کے قبضہ سے شراب10لیٹر برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You