گجرات تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نےقتل کےمقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کو آلہ قتل رائفل کلاشنکوف


گجرات تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نےقتل کےمقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کو آلہ قتل رائفل کلاشنکوف سمیت گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیق نے محمداحسنsi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم قمر عباس ولد محمد فاضل سکنہ ٹبی چاند نے کچھ عرصہ قبل معمولی لڑائی جھگڑے پردیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے علی حسن ولد اظہر محمود کو قتل جبکہ کفیل اظہر کو زخمی کردیا تھا۔ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیاجس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پیشہ وارانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا۔جس کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ رائفل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی ہے۔جبکہ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔



