اہم خبریںگجرات

گجرات۔ لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجاٸز اسلحہ برداروں کے خلاف کارواٸیاں

گجرات۔ لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجاٸز اسلحہ برداروں کے خلاف کارواٸیاں

4ملزمان گرفتار،1170گرام چرس15لیٹر شراب ,پسٹل 30بور برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹرصغیر حسین نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران شہزاد ولد غلام نبی ساکن قادر کالونی کو گرفتار کے 15لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ذولفقار احمد si نےشہزاد Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1-غدیر عباس ولد نصر علی ساکن ٹبہ حامد شاہ 2-عمر آصف ولد محمد آصف ساکن میانہ پورہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 600گرام چرس اورپسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات مبشر حسین si نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاواٸی کرتے ہوۓ ملزم محمد الیاس ولد غلام شبیر ساکن شاہ جہانگیر روڈ کو گرفتارکرکے چرس 570گرام برآمد کر لی۔ ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You