گجرات:پولیس تھانہ سول لائن کی بروقت کارروائی شہری پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گجرات:پولیس تھانہ سول لائن کی بروقت کارروائی شہری پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 5ملزمان بروقت گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چندافراد کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔
جس پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور بعد اندراج مقدمہ ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سر فرازیوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر فرقان شہزاد اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور واقع میں ملوث تمام ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اور تشددکرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سفیان، 2۔ تائب،3۔ عابد علی،4، نوید اختر 5، عاصم شامل ہیں۔ جبکہ گرفتار ملز مان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں پر تشدد کرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گے



