گجرات:لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ہیروئین 1297 گرام،چرس



*گجرات:لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ہیروئین 1297 گرام،چرس 1320گرام،20لیٹرشراب برآمد،3ملزمان گرفتار*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
*ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز احمد* اورانکی پولیس ٹیم نے ملزم اعجاز احمد ولد محمد ساکن کوٹ پتواں کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے چرس 1320گرام برآمد کرلی۔
*ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ ضیغم عباس ہاشمی* اور انکی پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم اشتیاق حسین عرف شاکا ولد عدالت حسین ساکن چک سکندر کو گرفتارکرلیا جنکے قبضے سے ہیروئین 1297گرام برآمد کرلی گئی۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود* اور انکی ٹیم نے ملزم ناصر ولد دل محمد ساکن دلانوالہ کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے



