جہلم(عبدالرحمن قادری )پنجاب بار کونسل کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار جہلم کے لیے ہیومن رائٹس سب


جہلم(عبدالرحمن قادری )پنجاب بار کونسل کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار جہلم کے لیے ہیومن رائٹس سب کمیٹی 2026ء کا اعلان، پنجاب بار کونسل لاہور کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے لیے سال 2026ء کی ہیومن رائٹس سب کمیٹی کے ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری پنجاب بار کونسل کے رکن اکرام الحق شیخ ایڈوکیٹ کی سفارش پر چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل نے عمل میں لائی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈوکیٹ کو کمیٹی کا چیئرمین، چوہدری عبدالرحمن برگت ایڈوکیٹ کو وائس چیئرمین، جبران طارق گوندل ایڈوکیٹ کو چیئرمین جبکہ حیدر میر زمان ایڈوکیٹ کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر نامزد ممبران میں ایڈوکیٹ محمد ندیم،ایڈوکیٹ محمد شفقت قیوم،ایڈوکیٹ راجہ ذیشان اسلم،ایڈوکیٹ نتاشا سیٹھی، ایڈوکیٹ محمد وقاص جاوید،ایڈوکیٹ راجہ محمد خرم نثار،ایڈوکیٹ محمد ثقلین،ایڈوکیٹ صباء مظفر کیانی، ایڈوکیٹ محمد بلال اعظم،ایڈوکیٹ توقیر احمد شاہ اور ایڈوکیٹ محمد توقیر شامل ہیں، جو سال 2026ء کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم میں انسانی حقوق سے متعلق امور، قانونی معاونت، قیدیوں کے حقوق، شہری آزادیوں اور بنیادی انسانی تحفظ کے معاملات پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تقرریوں کی نقول معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم، سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
قانونی حلقوں نے پنجاب بار کونسل کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ہیومن رائٹس سب کمیٹی ضلع جہلم میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، مظلوم شہریوں کی قانونی رہنمائی اور انصاف کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔




