اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی کے: ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف

کے پی کے: ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف۔

امتحان کے دوران امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد ملے تھے۔کمیشن حکام

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف ہوا ہے۔خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کیلئے 24 جون کو ٹیسٹ ہوا جس دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔کے پی پبلک سروس کمیشن حکام نے بتایا کہ امتحان کے دوران امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد ملے تھے۔پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہےکہ نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کردیےگئے تھے اور  ان امیدواروں پر ایک سال سے 3 سال تک امتحان دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے دوبارہ امتحان کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You