خیبرپختون خواہ

کے پی حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کمیشن شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگا، کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوجائےگی، رپورٹ کو پبلک کیا جائےگا اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر عموماً سکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان اور عوام دشمن عناصر حالات خراب کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں، ملک دشمن عناصر کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You