اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کی 282 ارب سے زائد کی مقروض

کے پی حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کی 282 ارب سے زائد کی مقروض۔

یہ قرضے 31 دسمبر 2023 تک کے ہیں، ان قرضوں کا مقصد اہم منصوبوں کی مالی اعانت ہے۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کی 282 ارب روپے سے زیادہ کی مقروض ہے۔میڈیا کو موصول دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 282 ارب 28کروڑ 20 لاکھ روپےکا قرضہ حاصل کیا جس میں بی آر ٹی سمیت 10 منصوبوں کیلئے 138 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ لیا گیا جب کہ توانائی کے منصوبوں کیلئے 53 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 21 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرضہ لیاگیا، علاقائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 14 ارب 23کروڑ 50 لاکھ روپے لیےگئے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کی 309 ارب روپےکی مقروض ہے، یہ قرضے 31 دسمبر 2023 تک کے ہیں،ان قرضوں کا مقصد اہم منصوبوں کی مالی اعانت ہے، قرضے 20 سے25 سال کے طویل مدتی اور رعایتی ہیں، یہ قرضےآئندہ 5 سال میں صوبائی حکومت کو مل جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You