کے پی اسمبلی: ثانیہ نشتر کے استعفےکے بعد خالی سینیٹ نشست پر پولنگ کا عمل مکمل

کے پی اسمبلی: ثانیہ نشتر کے استعفےکے بعد خالی سینیٹ نشست پر پولنگ کا عمل مکمل۔
کے یو آئی ف کی امیدوار شازیہ اور ن لیگ کی ثوبیہ دستبردار ہو گئی ہیں، اس کے علاؤہ صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔سینیٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن نے آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔جے یو آئی (ف) کی امیدوار شازیہ اور ( ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد دستبردار ہوگئی ہیں، اس کے علاوہ صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس نشست پر پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی ، اپوزیشن کی مہتاب ظفر اور صائمہ خالد میدان میں ہیں۔پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین کی اپوزیشن لیڈر عباداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر نےامیدوار دستبردار کرانے سے معذرت کرلی۔



