کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟

کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟
2020 میں ناسا کی خلائی دوربین Kepler کی تصاویر اور ڈیٹا سے سائنسدانوں نے یہ اندازہ لگایا کہ کائنات میں تقریباً 300 ملین کے قریب زمین یا زمین سے بہتر سیارے موجود ہیں جہاں زندگی ہو سکتی ہے۔ ان میں سے بہت سے تو زمین سے ہزاروں نوری سال دور ہیں(نوری سال وہ فاصلہ ہوتا ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے) مگر چند ایک قریب بھی ہو سکتے ہیں۔ کتنے قریب؟ اندازً ہمارے سورج سے 30 نوری سال کی مسافت پر۔
اب تک ہم قریب 5 ہزار سیارے دریافت کر چکے ہیں جو اپنے اپنے سورجوں کے گرد کائنات میں گردش کر رہے ہیں۔ ان میں سے 24 زمین جیسے ہیں یعنی انکی بناوٹ میں مائع اور چٹانیں شامل ہیں۔ جبکہ باقی مشتری کی طرح گیس جائنٹس ہیں یعنی وہ گیس سے بنے ہیں۔
کیا ہم کبھی یہ جان پائیں گے کہ کائنات میں ہم اکیلے ہیں یا ہماری طرح یا ہم سے بہتر کوئی اور مخلوق بھی موجود ہے؟ اسکا جواب شاید مستقبل میں ہم بہتر ٹیکنالوجی اور سائنس کے ذریعے جان پائیں۔ مگر اسکے امکانات حد درجہ ہیں کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں۔

ڈاکٹر_حفیظ_الحسن



