اہم خبریںپنڈدادنخان

کھیوڑہ : (راشد خان سے)کھیوڑہ شہر لاوارث کھنڈر بنی سڑک کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا کاراج میونسپل

کھیوڑہ : (راشد خان سے)کھیوڑہ شہر لاوارث کھنڈر بنی سڑک کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا کاراج میونسپل کمیٹی کا عملہ دفاتر تک محدود
سبزی/فروٹ/لنڈا بازار/ مچھلی فروخت کرنے والوں کی ساونڈ ایکٹ کھلم کھلا خلاف ورزی عام عوام سمیت ہستالوں میں موجود مریض تک پریشان

تفصیلات کے مطابق سیاحتی شہر کھیوڑہ ضلع جہلم کا لاوارث شہر بن چکا ہے جہاں کسی جگہ بھی لا اینڈ آرڈر نظر نہیں آتا شہر کی مرکزی سڑک مکمل طور پر کھنڈر بن چکی ہے جسکی گزشتہ 3سال سے مرمت نہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے ہلکارے ہر گزرتی گاڑی سے زمانہ قدیم کی پرچی پر ٹیکس وصول کر رہے ہیں خستہ حال سڑک جہاں سارا دن ہیوی ٹریفک پابندی کے باوجود دندناتی ہے شہر کی واحد فٹ پاتھ پر محکمہ پبلک ہیلتھ نے مرمت کی مد میں کئی دنوں سے مٹی ڈال رکھی ہے جبکہ باقی ماندہ پر مستقل بنیادوں پر ناجائز تجاوزات قائم ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے راہگیر سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں دوسری جانب سبزی فروٹ کریانہ سٹور پر من مرضی کےریٹ وصول کیے جارہے ہیں سرکاری سطح پر جاری ریٹ لسٹ 10 روپے کی پرنٹ قیمت کے باوجود 30 روپے بطور بھتہ دن گزرنے کے بعد پہنچائی جاتی ہے جسکا عام عوام کو کچھ فائدہ نہیں سڑک کنارے لوڈر رکشہ گدھا گاڑیوں پر سامان فروخت کرنے والوں کی بھر مار ہے جو سارادن کھلے عام لاؤڈ سپیکر کا آزادانہ استعمال بھی سر شام تک معمول بنائے رکھتے ہیں جس سے عام عوام سمیت سول ہسپتال کھیوڑہ مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہےمرکزی سڑک پر ہیوی اوور لوڈ گاڑیوں کا دن بھر رش خدا ناخواستہ کسی بھی وقت ناخوش گوار واقعہ پیش آ سکتا ہےجو ایک سانحہ ہوگا متعدد بار مقامی انتظامیہ کی توجہ دلوائی جاچکی ہے اسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ڈپٹی کمشنر جہلم سے عوامی مطالبہ ہے کہ لا اینڈ آرڈر کو حقیقی معنوں میں نافظ کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ریلف مل سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You