اہم خبریںپاکستان

کورونا کا کسی فرقے سے تعلق نہیں، مرنے والوں کیلئے جاں بحق یا شہید کا لفظ استعمال کیا جائے

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہناہے کہ،،کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس مرض کے باعث مرنے والے افراد کیلئے جاں بحق یا شہید کا لفظ استعمال کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مساجد کو کمیونٹی سینٹر قرار دینے اور عوام سے گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی درخواست کی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے درخواست کی کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں لیکن خوف اور ڈر کا پہلو نہیں ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You