اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس: شہریوں کو واپس بھیجنے کیلئے پاکستان کا افغان بارڈر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر پاک افغان بارڈر کو جزوی کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بارڈر کھولنے کا مقصد افغان شہریوں کی بحفظات واپسی یقینی بنانا ہے، چمن اور طورخم بارڈرز 6 سے 9 اپریل تک کھلا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاک افغان بارڈر پر آمدو رفت معطل کی گئی تھی لیکن ہمسایہ ملک کی درخواست ملنے کے بعد بارڈر کھول رہے ہیں۔ سرحد کھولنے کا مقصد افغان شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے ملک میں واپس بھیجنا ہے اس کے لیے پاکستان سہولت فراہم کر رہا ہے۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورتحال کے بعد پاکستان افغانستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You