اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف۔

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں، محکمہ اینٹی کریشن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 5 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیو ایم سی کی کئی عمارتیں موجودہ اور سابق افسران نے اپنے ناموں پر الاٹ کرا رکھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وفا روڈ سمیت شہر میں کیو ایم سی کی 900 جائیداد میں سے کچھ پراپرٹی ایسی بھی ہیں جن کا خود کارپوریشن کے افسران کو علم نہیں ہے۔عبدالواحد کاکڑ کے مطابق ایک عمارت کی لیز 1985 میں ختم ہوگئی مگر وہ اب بھی بغیر کرائے کے اسی شخص کے استعمال میں ہے، کئی عمارتیں ایسی ہیں جن کی لیز ختم ہونے کے بعد اب اس کا کرایہ سرکاری خزانے کے بجائے افسران اور اہلکار وصول کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You