انٹرنیشنل

’کملا کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کردے گی‘، ٹرمپ کا مسلمانوں کے حق میں بیان

کملا اور اسکی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کردے گی،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلمانوں کے حق میں بیان دے دیا۔

امریکی صدراتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اس دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی بیان میں کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ دیں اور امن واپس لائیں، ٹرمپ نے ریاست مشی گن کے مسلم ووٹرز کو کہا کہ عرب اور مسلمان امن چاہتے ہیں، کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پرحملہ کردیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کردیں گے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ تیسری عالمی جنگ شروع کردیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You