انٹرنیشنل

بھارتی سپریم کورٹ نے مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست اتر پردیش میں مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ کا مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، الہٰ آباد ہائی کورٹ کا مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں 25000 مدارس کو بحال کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں ہائی کورٹ نے مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سیکولر ازم کے اصولوں کے خلاف بتایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے مدارس کے طلباء کو روایتی سکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی تھی، اتر پردیش میں 25 ہزار مدارس میں 27 لاکھ طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You