کلینک آن ویل کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں پر بھی توجہ دی جائے:سید راشد حسین بخاری

کلینک آن ویل کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں پر بھی توجہ دی جائے:سید راشد حسین بخاری
مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے:گفتگو
جنوبی پنجاب اور صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے:نائب صدر
پاکستان میں صحت کا شعبہ شروع دن سے مسائل کا شکار ہوتا چلا آرہا ہے،کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی کلینک آن ویل اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کلینک آن ویل کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر بھی خصوصی توجہ دیں،صوبہ کے بی ایچ یو،آر ایچ سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات اور ادویات کی قلت کی وجہ غریب و مستحق افراد کو نہ صرف سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ زندگی کی امید لے کر آنے متعدد مریضوں کو موت کا کڑوا گھونٹ بھی پینا پڑتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان میں سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے،پاکستان میں صحت کا شعبہ شروع دن سے مسائل کا شکار ہوتا چلا آرہا ہے اس شعبے کی ترقی و بحالی کی باتیں تو بہت کی گئیں مگر عملی اقدامات کا فقدان رہا جس کی وجہ سے عوام مہنگے نجی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہورہے ہیں اگر حکومت سرکاری ہسپتالوں میں جدید علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے تو اس سے پریشان حال کو سکھ کا سانس میسر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار کلینک آن ویل اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جارہا ہے،ان میڈیکل کیمپس غریب و نادار افراد کو لاحق مرض کی تشخیص کے ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں ہمارا یہ مشن ملک بھر میں بلا تفریق جاری ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،حکومت اس فرض کی ادائیگی میں خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھے۔



