اہم خبریںپاکستان

کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، اداروں کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You