خیبرپختون خواہ

کسٹم حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افتخار علی مشوانی

کسٹم حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افتخار علی مشوانی

ایسی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹم حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی وطن کے لیے جانیں دینے والے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں عوام سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You