کرغزستان سے بحفاظت پاکستان پہنچنے پر طالبعلموں کو مبارک۔عبدالسلام آفریدی

کرغزستان سے بحفاظت پاکستان پہنچنے پر طالبعلموں کو مبارک۔عبدالسلام آفریدی
خیبر پختونخواہ حکومت کے بہترین اقدام سے طالبہ کرغزستان سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے۔رکن صوبائی اسمبلی
پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ کرغزستان سے بحفاظت پاکستان پہنچنے پر طالبعلموں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کے بہترین اقدام کی بدولت طالبہ کرغزستان سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت وعدے نہیں عملی کام کر رہا ہے طلبہ کے مسائل و مشکلات حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ طلبہ مستقبل کا سرمایہ ہیں اور اس سرمائے کا خیال رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بروقت کرغزستان میں مقیم طلبہ کو وطن واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا۔



